ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اہم مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے سی اے اے لایا گیا: اشوک گہلوت

اہم مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے سی اے اے لایا گیا: اشوک گہلوت

Fri, 24 Jan 2020 21:20:36    S.O. News Service

جے پور،24/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)حکومت اہم مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئے شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے)لائی ہے۔

مسٹر گہلوت نے آج یہاں ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر پر ریاستی کانگریس کمیٹی کے تمام کارکنوں، ضلع صدور، گزشتہ لوک سبھا انتخابات اور اسمبلی انتخابات کے پارٹی امیدواروں، مختلف سیلز کے ریاستی صدور، کنوینروں کی مشترکہ میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔ میٹنگ میں مجاہد آزادی نیتاجی سبھاش چندر بوس کی سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ میٹنگ کی صدارت ریاستی کانگریس کے صدر اور ڈپٹی وزیراعلی سچن پائلٹ نے کی۔

مسٹر گہلوت نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت خراب ہوئی ہے۔ نوجوان بے روزگاری سے پریشان ہیں اور عوام مہنگائی سےمتاثر ہیں۔ انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت کی کرنی اور کتھنی میں فرق بتاتے ہوئے کہا کہ آج ریاستوں کو قانون کے مطابق ملنے والی آمدنی کے حصے کوبھی مرکزی حکومت نہیں دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے سامنے بے روزگاری سمیت دیگر چیلنجز ہیں ان مسائل کو مسٹر راہل گاندھی 28 جنوری کو جے پور میں’ نوجوان اشتعال ریلی‘ کے ذریعہ لوگوں کے سامنے پیش کریں گے۔


Share: